بنیادی اقدار

نمو، ترقی اور جدّت
ہم جو کامیابی کی کہانیاں رقم کرنا چاہتے ہیں اُس کے لیے ان تھک محنت، بے لوث جذبے، لازوال ترقی اور اعلیٰ پیش قدمی کی لگن رکھنے پر مبنی ہونا چاہیے۔ سرسبز فرٹیلائزر پاکستان کا واحد برانڈ ہے جو کاشتکاروں کو خصوصی نائٹریٹ پرمشتمل کھاد مہیا کرتا ہے جو روایتی کھادوں کی مصنوعات کے مقابلے میں اوسطا ً10 فیصد زیادہ پیداوار کی ضمانت بھی دیتا ہے۔

حفاظت کرنا
ہماری ٹیکنیکل ٹیم کسانوں کے لیے اُن کے کھیتوں میں زمینی سطح پراپنی موجودگی کے اظہار کے طور پر اپنی فوری خدمات کے ساتھ ساتھ اُن کو بروقت بہترین مشورے بھی فراہم کرتی ہے۔ ہم اپنے کسان بھائیوں کی سپورٹ کے لیے مسلسل مصروف ِعمل ہیں۔

ذمہ داری، ہمدرد ی کا جذبہ رکھنا اورمتاثر کن قابلیت رکھنا
انٹرنیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) کے ذریعہ سند یافتہ ہونے کے بعد ہم اپنی صنعت سے متعلق تمام بہترین عالمی طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔ ہم اپنے صارفین کے ساتھ اپنے معاملات میں ایماندار اور ثابت قدمی بنائے رکھتے ہیں۔ ہم اپنے کسان کے مستقبل اور فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہیں – ہم ایسے حل فراہم کرتے ہیں جس سے انھیں سرمایہ کاری پر زیادہ سے زیادہ منافع ملتا ہے۔ ہمارے تمام مارکیٹنگ اقدامات کسانوں کے متعلقہ اور معنی خیز ہونے کے اصولوں پر مبنی ہیں۔

نڈر اور بااعتماد
زراعت کی صنعت میں رہنمائی کے حصول میں، ہم اپنے کسانوں کے ساتھ ان کے مقاصد میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ ہم اُن کو پالیسی بنانے اور صنعت کے تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز تک ان کے خدشات پہنچانے کے لیے متعدد پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ ہم نہ صر ف اس بات کو جانتے ہیں بلکہ مانتے بھی ہیں کہ ان کی خوشحالی میں ہی ہماری ترقی ہے۔

ذمہ داری
جب کسان خوشحال ہوتا ہے تو، اس کے ساتھی کسان بھی اس کے طریقوں پر عمل پیر ہوتے ہیں اور خوشحالی ان کا بھی مقدر بن جاتی ہے۔ایک کسان کی کامیابی پورے گاؤں کی خوشحالی۔ جب ایک گاؤں خوشحال ہوتا ہے تو، ملک خود بخودترقی کرتا ہے۔ ہم پاکستان کے دیہی / زرعی ادارے کے لئے ایک نئے دور کی بندرگا ہ کا جیسا مقام رکھتے ہیں۔ ہم زراعت کے شعبے میں ایسی شاندار تبدیلایاں لائے ہیں جوان کی فصل کی مطلوبہ پرورش میں بہترین انداز میں ان کو مدد فراہم کرتی ہیں بلا شبہ زراعت پاکستان کی حقیقی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔